بھارت میں مانواز باغیوں کے ساتھ مقابلے میں ماریگئے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو لانے کے لیے کوڑے والے ٹرک کے استعمال

Posted by on Jun 30, 2011 | Comments Off on بھارت میں مانواز باغیوں کے ساتھ مقابلے میں ماریگئے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو لانے کے لیے کوڑے والے ٹرک کے استعمال

ریاست چھتیس گڑھ میں مانواز باغیوں کے ساتھ مقابلے میں ماریگئے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو لانے کے لیے کوڑے والے ٹرک کے استعمال پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جہاں پر مقابلہ ہوا تھا وہاں سے پولیس کی لاشوں کو منتقل کرنے کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں تھا اس لیے کوڑے والی گاڑی کا استعمال کرنا پڑا۔
لیکن ریاست میں اپوزیشن کانگریس پارٹی نے اس کے لیے ریاستی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ اس نے اس واقعے میں ملوث اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ریاستی وزیر اعلی نے حالانکہ کہا ہے کہ اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور علاقے کے ڈی ایم نے بھی معاملے کو رفع دفع کرنے کی بات کہی ہے۔
یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ان پولیس اہلکاروں کے تئیں کتنی بے حس ہے جو مانواز باغیوں سے نبرد آزما ہیں۔ پارٹی نے جوانوں کی قربانیوں کی برحرمتی کی ہے۔ حکومت کو عوام سے اس کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔لیکن ریاست میں کانگریس پارٹی کے ترجمان رمیش ورلیانی نے کہا یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ان پولیس اہلکاروں کے تئیں کتنی بے حس ہے جو مانواز باغیوں نبرد آزما ہیں۔ پارٹی نے جوانوں کی قربانیوں کی برحرمتی کی ہے۔ حکومت کو عوام سے اس کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دانتے واڑہ ضلع میں پولیس اہلکار ایک تلاشی مہم پر تھے جس کے دوران ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوئے تھے اور وہاں سے ان کی لاش لانے کے لیے ایمبولینس نہیں تھی۔
پولیس کے ترجمان انکت گارگ کا کہنا تھا اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ شہیدوں کے بے حرمتی کے لیے ایسا کیا گیا تھا۔ اس وقت پر وہاں جو بھی ذرائع دستیاب تھے ہم انہیں کو استعمال کر سکتے تھے۔
حکام نے یہ بھی وضاحت پیش کی ہے کہ پولیس کی لاشوں کو لانے سے پہلے کوڑے والی گاڑی کو اچصی طرح سے صاف بھی کیا گیا تھا۔
بھارت کی کئی ریاستوں میں مانواز باغی سرگرم ہیں اور ان کا کہنا ہ یکہ وہ اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ آئے دن پولیس اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتیں ہوتی رہتی ہیں۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کی اندرونی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ مانواز باغیوں سے ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here