بھارتی طیارے کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ

Posted by on Jul 10, 2012 | Comments Off on بھارتی طیارے کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ

بھارت کی قومی ائیر لائن ایئر انڈیا کا ایک طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں ہنگامی طور پر اتارا گیا ہے۔

ایئر انڈیا کی پرواز نمبر 940 ابو ظہبی سے بھارتی دارالحکومت دہلی جا رہی تھی کہ اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد اسے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے ہوائی اڈے پر اتارنا پڑا۔ مسافر طیارے میں ایک سو تیس افراد سوار تھے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ ایئر انڈیا مسافروں کو بھارت لے جانے کے لیے دلی سے ایک اور طیارہ روانہ کرنے والی ہے جس میں امکان ہے کہ ایئر لائن کا انجنیئرنگ عملہ بھی آئے گا۔

نواب شاہ ہوائی اڈہ ہنگامی حالات میں کراچی ہوائی اڈے کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے

پاکستان کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان پرویز جارج نے بتایا کہ پرواز کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات تین بج کر ستائیس منٹ پر نواب شاہ ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاز کے ہائیڈرولک نظام میں خرابی اس واقعے کی وجہ بنی۔

۔

ترجمان کے مطابق سیکٹری دفاع نرگس سیٹھی نے سول ایوی ایشن حکام کو ہدایت کی ہے کہ مسافروں اور جہاز کے عملے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے کیونکہ وہ پاکستان کے مہمان ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here