بنگلہ دیش ٹیم پاکستان نہیں آئیگی، بی سی بی نے پی سی بی کو آگاہ کردیا

Posted by on Apr 20, 2012 | Comments Off on بنگلہ دیش ٹیم پاکستان نہیں آئیگی، بی سی بی نے پی سی بی کو آگاہ کردیا

لاہور … بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا، بی سی بی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔ سبحان احمد کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش ہائیکورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کو معاملہ خود دیکھنا چاہئے تھا، معاملے کو عدالت میں لے کر جانا پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ تعلقات کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here