بنگلہ دیش میں بھارتی ہائی کمشنر کی طلبی

Posted by on Jul 04, 2011 | Comments Off on بنگلہ دیش میں بھارتی ہائی کمشنر کی طلبی

بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام سے متعلق منموہن سنگھ کے متنازع بیان پر انہوں نے ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا ہے۔
بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی کہ انہوں نے بھارتی ہائی کمشنر کو سفارتی معاملہ پر ناراضگی ظاہر کرنے کے لیے باقاعدہ سمن نہیں کیا ہے۔
ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمشنر کے دفتر نے بھی اس خبر کی مذمت کی ہے کہ ہائی کمشنر کو ڈھاکہ میں طلب کیا گیاہے۔
بھارتی ہائی کمشنر کے سیکریٹری نے کہا ہے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے دور بنگلہ دیش سے پہلے بات چیت کے لیے وہ ہر روز بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کے دفتر جا رہے ہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا چھ جولائی کو دو دن کے بنگلہ دیش کے دورے پر جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کی پچیس فیصد آبادی بھارت مخالف ہے۔
تاہم بعد میں وزیر اعظم کا یہ بیان وزیر اعظم کے دفتر کی ویب سائٹ سے ہٹا لیا گیا تھا۔
وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا تھا کہ یہ بیان ویب سائٹ پر شائع ہونے کے لیے نہیں تھا۔
وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بنگلہ دیش کی پچیس فیصد آبادی جماعت اسلامی سے منسلک ہے اور وہ بھارت کے خلاف ہے۔
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ترجمان نے وزیر اعظم کے اس بیان کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
دوسری جانب وزارتِ خارجہ کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم کا بیان سرکاری بیان نہیں تھا اور نہ ہی ان کا مقصد کسی کی تنقید کرنا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارتی حکومت اور عوام کو بنگلہ دیش کے عوام سے محبت ہے اور بنگلہ دیش کے عوام کو اہمیت دیتے ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here