’بلوچستان میں وفاقی ایجنسیاں من مانی کارروائیاں کررہی ہیں‘

Posted by on Jul 03, 2012 | Comments Off on ’بلوچستان میں وفاقی ایجنسیاں من مانی کارروائیاں کررہی ہیں‘

پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں وفاقی ایجنسیاں من مانی کارروائیاں کررہی ہیں اور حکومت ان کی ان کارروائیوں کی روک تھام کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بات اسلام آباد میں بلوچستان کے معاملے پر ہونے والے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بلوچستان میں امن و امان کے سلسلے میں وفاقی ایجنیسوں کا طرز عمل آزادانہ نہ ہو بلکہ وہ صوبائی حکومت کی ضرورت کے مطابق تعاون فراہم کریں۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی ڈھانچے میں رہتے ہوئے بلوچ رہنماؤں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور وہ وہ جلد ہی بلوچستان کا دورہ کریں گے تا کہ تمام متعلقین سے تفصیلی بات چیت کے بعد اس معاملے کا کوئی قابل قبول حل تلاش کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت ان عوامل پر سنجیدگی سے غور کرتی رہی ہے جسے بلوچستان میں مسلسل افراتفری اور لوگ بے چینی کا شکار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ ان کی حکومت کی ترجیحات میں ہے اور انھوں نے بلوچ رہنماؤں کو حکومت کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے لیے مدعو کیا ہے تا کہ بلوچستان کے معاملے کا فوری حل نکالا جائے۔

اسلام آباد سے ہمارے نامہ نگار ذوالفقار علی نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اعلیٰ ترین سطح پر یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں وفاقی ایجنسیاں آزادانہ طور پر کارروائیا کرتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کے عوام اور صوبے کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے بارے میں ان کی حکومت بخوبی آگاہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان زیادتیوں کی وجہ سے لوگوں میں سنگین احساس محرومی پیدا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسئلے کے حل کے لیے آگے بڑھنے اور لوگوں کے مطالبات پورے کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام سے غیر مشروط معافی بھی مانگی۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں استحکام اور خوشحالی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اس اجلاس کے دوران وزیر قانون کو یہ ہدایت کی وہ منگل کو گم شدہ افراد کے بارے میں اجلاس منعقد کریں۔

پرویز اشرف نے کہا کہ بلوچستان ملک کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کے عسکرح محلِ وقوع کی وجہ سے وہاں امن کا قیام اہم ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here