’بریو‘ باکس آفس میں سر فہرست

Posted by on Jun 28, 2012 | Comments Off on ’بریو‘ باکس آفس میں سر فہرست

 

امریکی فلم کمپنی ڈزنی پِکسار کی تازہ اینیمیٹڈ فلم ’بریو‘ یعنی بہادر نے امریکی باکس آفس کے چارٹ پراول نمبر سے اپنی شروعات کی ہے۔

یہ فلم اپنی ریلیز پر پر بہت اچھی کارکردگی پیش کر رہی ہے اور اوّل نمبر پر ہے۔

فلم ’بریو‘ نے اپنی نمائش کے پہلے ہی ہفتے میں چھ کروڑ سرسٹھ لاکھ امریکی ڈالر کی بزنس کی اور اس نے یورپ کی سب سے زیادہ مقبول فلم ’میڈاگاسکر-3‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قرون وسطی میں سکاٹ لینڈ کی ایک شہزادی پر مبنی کہانی ’بریو‘ ڈزنی پکسار کی پہلی فلم ہے جس میں مرکزی کردار ایک لڑکی ہے۔

نئی فلموں میں ایکشن تھریلر ’ابراہم لنکن: ویمپائر ہنٹر‘ تیسرے نمبر پر ہے لیکن آمدنی کے لحاظ سے یہ شروعات میں دوسرے نمبر پر رہی۔اس فلم کی صرف اختتام ہفتہ پر آمدنی ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ امریکی ڈالر تھی۔

“ڈزنی پکسار کی فلم ’بریو‘ نے اپنی نمائش کے پہلے ہی ہفتے میں چھ کروڑ سرسٹھ لاکھ امریکی ڈالر کی بزنس کی “

تجزیہ نگار پال ڈرگرابڈین

اس ہفتے ایڈن برا انٹرنیشنل فلم فسٹیول کا اختتام فلم ’بریو‘ سے ہی کیا جارہا ہے۔

یہ لگاتار تیرہواں موقع ہے جب ڈزنی پکسار کی فلم نے اپنی شروعات ہی نمبر ایک پوزیشن سے کی ہے۔

ہالی ووڈ ڈاٹ کام پر باکس آفس کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگار پال ڈیگارابڈین کا کہنا ہے کہ ’ان کی (یعنی ڈزنی پکسار)کی فلموں کی) کارکردگی حیران کن ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’پکسار کا برانڈ شائقین کے لیے اتنا مقبول ہے کہ فلم کی کہانی جو بھی ہو اگر پکسار کا نام ساتھ جڑا ہو تو لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کو اچھی چیز ملے گی۔‘

’بریو‘ کی ہیروئن اپنی شادی کے بارے میں خاندان کے فیصلے سے بغاوت کرتی ہے۔ اس کردار کو اداکارہ کیلی میکڈونالڈ نے آواز دی ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here