برطانیہ میں آسمان سے شعروشاعری کی برسات

Posted by on Jun 30, 2012 | Comments Off on برطانیہ میں آسمان سے شعروشاعری کی برسات

 

لندن…این جی ٹی…عام طور پرآسمان سے بارش بر ستی ہے لیکن بر طانیہ میں ایک ہیلی کاپٹر نے شہریوں پر فضائی بلندی سے شعر وشاعری برساکر سب کا مزاج ہی خوشگوار بنادیا۔ اولمپک گیمز اور لندن فیسٹیول 2012کے سلسلے میں یہاں جمع ہونے والے دنیا بھر سے آئے شاعروں کی آمد پر ہیلی کاپٹر نے 1لاکھ سے زائد پرچیاں زمین پر نچھاور کیں جس میں ہر پر چی پر ایک نظم تحریر تھی۔بُک مارکڈ شیپ میں بنی ان پر چیوں پر 204ممالک کے 300 سے زائد شعراء کی نظمیں منتخب کر کے درج کی گئیں تھیں۔اس شاعری کی برسات سے لطف اندوز ہو نے کے ساتھ ساتھ پتنگ کی طرح ان اُڑتی نظمو ں کو پکڑنے کیلئے شہر کی سڑکو ں پر فنونِ لطیفہ میں دلچسپی لینے والے سینکڑوں افراد کا ہجوم جمع ہو گیا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here