برطانوی ہائی کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو ویزا دینے سے انکار کردیا

Posted by on Jun 30, 2012 | Comments Off on برطانوی ہائی کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو ویزا دینے سے انکار کردیا

 

اسلام آباد … برطانوی ہائی کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو ویزا دینے سے انکار کردیا، معذرت کرتے ہوئے پاسپورٹ واپس کردیا۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان کو برطانوی ہائی کمیشن نے ویزا دینے سے انکار کردیا ، مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے برطانیہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے جانا تھا، جس کیلئے انہوں نے 15 مئی کو ویزے کی درخواست دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن نے معذرت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا پاسپورٹ واپس کردیا۔ واضح رہے کہ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کو گزشتہ سال امریکی سفارتخانہ بھی ویزا دینے سے انکار کرچکا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here