برطانوی فوجی تربیت کاروں کو پاکستان سے نکل جانے کا حکم

Posted by on Jun 27, 2011 | Comments Off on برطانوی فوجی تربیت کاروں کو پاکستان سے نکل جانے کا حکم

برطانوی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے ملک میں موجود بعض برطانوی فوجی تربیت کاروں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں برطانوی سفارت خانے کے ترجمان جارج شیرف کا کہنا ہے کہ تربیت کاروں کا انخلا عارضی ہو گا اور وہ جلد از جلد دوبارہ تعیناتی کے لیے تیار رہیں گے۔فوجی تربیت کاروں کی پاکستان سے واپسی کی خبر پہلی مرتبہ برطانوی اخبار گارڈیئن نے اتوار کو دی تھی، جس کے مطابق پاکستان نے کم از کم 18 اہلکاروں کو ملک سے نکال دیا ہے۔ یہ اہلکار پاکستان کی نیم فوجی سکیورٹی فورسز فرنٹیئر کور کے لیے تقریبا دو کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے تربیتی منصوبے کا حصہ تھے۔اخبار گارڈیئن کا کہنا ہے کہ اس تربیتی منصوبے کا آغاز گزشتہ سال اگست میں ہوا تھا جو کم از کم 2013 کے وسط تک جاری رہنا تھا۔ایبٹ آباد میں دو مئی کو القاعدہ کے مفرور رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی کمانڈوز کے خفیہ آپریشن کے بعد پاکستان نے فرنٹیئر کور ہی کی تربیت میں مصروف امریکی فوجی اہلکاروں کو بھی ملک سے نکل جانے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here