کرینہ کی اپنی شادی پر خاموشی

Posted by on Jun 12, 2012 | Comments Off on کرینہ کی اپنی شادی پر خاموشی

:کرینہ کی اپنی شادی پر خاموشی

رینہ کپور اور سیف علی خان جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔ یہ خبر تو کئی سالوں سے آ رہی ہے۔ لیکن گزشتہ ہفتے سیف علی خان کی والدہ اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے یہ کہا ہےکہ دونوں کی شادی ان کے پشتینی محل میں سولہ اکتوبر کو ہونا طے پائی ہے۔

ایک طرف میڈیا کی گہری اور دلچسپی اور دوسری جانب کرینہ اور سیف کی خاموشی۔ جی ہاں جن کی شادی ہو رہی ہے ان کے علاوہ سب اس بارے میں بات کر رہے ہیں۔ کرینہ کپور نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں اپنی شادی سے متعلق سوال کا جواب نہ دینا ہی بہتر سمجھا۔ وہیں سیف علی خان تو اس بارے میں بلکل ہی بات نہیں کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ الگ بات ہے کہ وہ اس سوال سے کہ ان کی شادی سولہ اکتوبر کو انکار بھی نہیں کر رہے۔

اس خبر کے آتے ہی بھارتی اخبارات اور ٹی وی پر کرینہ اور سیف کی شادی کی خبروں کی بارش ہونے لگی۔ کئی ٹی وی چینلز نے تو یہاں تک بتا دیا کہ کرینہ دلہن بن کر کیسے لگی گیں اور وہ شادی میں کیا پہنے گیں اور شادی میں کھانا کیسا ہوگا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here