ایلن آئزک آئی سی سی کے نئے صدر

Posted by on Jun 28, 2012 | Comments Off on ایلن آئزک آئی سی سی کے نئے صدر

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ایلن آئزک کو آئندہ دو برسوں کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

’’اگر ہم نے اس کھیل کی تینوں اشکال میں جوش و جذبہ اور نمو پذیری برقرار رکھنی ہے تو مستقبل کے چیلنج کسی صورت اُن (چیلنجوں) سے کم نہیں جن کا ہم نے گزشتہ دو سالوں کے دوران سامنا کیا ہے۔‘‘

اُن کا انتخاب کوالا لمپور میں جمعرات کو آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا گیا اور وہ بھارت کے شرد پوار کی جگہ لیں گے۔

ایلن آئزک کے عہدے کی مدت 2014ء میں ختم ہو گی، اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس کے بعد کونسل میں چیئرمین کا عہدہ متعارف کروایا جائے گا اور صدر کا کردار محض رسمی رہ جائے گا۔

ڈیوڈ رچرڈسن نے جنوبی افریقہ کی طرف سے 42 ٹیسٹ میچ کھیلے اور وہ 10 برس تک آئی سی سی کے کرکٹ منیجر بھی رہ چکے ہیں۔ اُن کے بقول اُنھیں گزشتہ چار سالوں میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

ایلن آئزک نے کرکٹ کی موجودہ ساکھ برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اجلاس میں ہارون لورگٹ کی جگہ جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر ڈیوڈ رچرڈسن کو آئی سی سی کا نیا چیف ایگزیکٹیو بنانے کی بھی توثیق کی گئی۔

’’میں ایسے وقت (کرکٹ کے) کھیل کی ذمہ داریاں سنبھال رہا ہوں جب یہ اچھی حالت میں ہے اور اس میں مزید بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔‘‘

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here