ایران دور مار میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

Posted by on Jun 29, 2011 | Comments Off on ایران دور مار میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

ایران میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ان کا ملک دور تک مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن ان کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ موجودہ میزائل امریکہ اور اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
سرکاری ذرائع ابلاغ نے بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ کے حوالے سے منگل کو خبر دی ہے کہ ایران کے میزائلوں کی زیادہ سے زیادہ رینج 2,000 کلومیٹر ہے جسے خطے میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کو مدنظر رکھ کر طے کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام سے کسی دوسرے ملک کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
بریگیڈیئر جنرل حاجی زادہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب ایران نے 10 روزہ تربیتی جنگی مشقوں کے دوسرے روز 14 میزائل داغے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دشمنوں کے حملوں کے خلاف تیاری برقرار رکھنا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کو شبہ ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کے لیے جوہری ہتھیار تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تاہم ایران ان الزامات کی تردید کرتا ہے اور اس کا موقف ہے کہ اس کے میزائل روایتی اور ملک کے تحفظ کے لیے ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here