اپوزیشن میں بیٹھنے کی درخواست دے دی۔ایم کیو ایم

Posted by on Jun 30, 2011 | Comments Off on اپوزیشن میں بیٹھنے کی درخواست دے دی۔ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سے علیحدگی کے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی رہنما سید سردار احمد کی قیادت میں اراکین اسمبلی نے سندھ اسمبلی کے سیکریٹری کے پاس یہ درخواست جمع کرائی۔ایم کیو ایم کے مستعفی صوبائی وزیر رضا ہارون نے بتایا کہ جماعت کے اکیاون اراکین سے دستخط کرانے کے بعد یہ درخواست جمع کرائی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ آنے والے چند روز میں پارٹی قیادت کے مشورے سے سپیکر سے ملاقات کر کے ایک درخواست جمع کرائی جائیگی جس میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کے لیے کہا جائے گا کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔
اگر ایم کیو ایم اپوزیشن بینچوں پر آ جاتی ہے تو گزشتہ تین سال کے عرصے میں پہلی بار پیپلز پارٹی کو مضبوط اپوزیشن کا سامنا کرنے پڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت سندھ اسمبلی میں حکمران پیپلز پارٹی کی دوست اپوزیشن ہے۔ جس کے سربراہ مسلم لیگ فنکشنل کے رکنِ اسمبلی جام مدد علی ہیں۔
کراچی سے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق اگر ایم کیو ایم اپوزیشن بینچوں پر آ جاتی ہے تو گزشتہ تین سال کے عرصے میں پہلی بار پیپلز پارٹی کو مضبوط حزب اختلاف کا سامنا کرنے پڑ سکتا ہے۔
ادھر سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں ہو رہا ہے، جس میں ایم کیو ایم کی علیحدگی اور دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔
بعض میڈیا حلقوں میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو وزیراعلی بنانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں مگر منگل کی رات کو ڈاکٹر مرزا نے ان کو مسترد کیا اور واضح کیا کہ سید قائم علی شاہ کو نہیں ہٹایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا ایم کیو ایم کو منانے کے لیے دوسرے روز بھی حکمران پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی سرگرمی نظر نہیں آئی ہے۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اس بارے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here