اولمپکس: سعودی عرب سے دو خاتون ایتھلیٹس

Posted by on Jul 12, 2012 | Comments Off on اولمپکس: سعودی عرب سے دو خاتون ایتھلیٹس

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے مطابق سعودی عرب دو ہزار بارہ کے اولمپکس مقابلوں کے لیے اپنے ملک سے دو خاتون ایتھلیٹس بھیجے گا۔

سارہ عطار 800 میٹر کی دوڑ میں شرکت کریں گی جبکہ دود جان علی سراج عبدالرحیم شہرخانی جوڈو کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔

سعودی حکام نے گزشتہ ماہ خواتین کے کھیلوں میں شرکت کرنے پر سے پابندی ہٹا لی تھی۔

متعدد قدامت پسند سعودی آج بھی خواتین کے کھلے عام کھیلوں میں شرکت کرنے کے خلاف ہیں۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کےصدر جیک روگ کا کہنا ہے کہ ان خواتین کی شرکت ’بہت مثبت اور حوصلہ افزا بات ‘ہے۔

مسٹر روگ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہماری مسلسل کوششیں کامیاب رہیں‘۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کھیلوں میں ’جنسی توازن ‘ کو یقینی بنانے کے حق میں ہے اور اس بارے میں مسلسل سعودی حکام کے رابطے میں تھی۔

اولمپکس میں سعودی خواتین ایتھلیٹس کی شرکت کے بعد اولمپکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مقابلوں میں شامل تمام ممالک سے خواتین ایتھلیٹس بھی شامل ہو رہی ہیں۔

قطر اور برونائی سے بھی پہلی مرتبہ خواتین اولمپکس مقابلوں میں شریک ہو رہی ہیں۔

اولمپکس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان ممالک سے شامل ہونے والی خواتین ایتھلیٹس کا لباس اس طرح کا ہوگا جو ان کے وقار اور روایات کے منافی نہ ہو۔

ان کا لباس ڈھیلا اور سر پر سکارف ہوگا تاہم چہرہ ڈھکا ہوا نہیں ہو گا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here