اوباما کی عوامی مقبولیت میں کمی

Posted by on Jun 08, 2011 | Comments Off on اوباما کی عوامی مقبولیت میں کمی

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی طرف سے کیے جانے والے سروے سے پتا چلتا ہے کہ صدر اوباما کی کارکردگی کو پسند کرنے والے کم ہوکر 47فی صد رہ گئے ہیں، جب کہ 49فی صد امریکی ان کی کارکردگی کوپسند نہیں کرتے

امریکی رائیعامہ کی ایک تازہ رپورٹ سیظاہر ہوتا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کیبعد صدر براک اوباما کی مقبولیت میں ہونے والا اضافہ اب کم ہورہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی طرف سے کیے جانے والے سروے سیپتا چلتا ہے کہ صدر اوباما کی کارکردگی کو پسند کرنے والے کم ہوکر47فی صد رہ گئے ہیں، جب کہ 49فی صد امریکی ان کی کارکردگی کوپسند نہیں کرتے۔

جب گذشتہ ماہ پاکستان میں کی جانے والی امریکی کارروائی کے نتیجے میں بن لادن کو ہلاک کیا گیا تھا، مسٹراوباما کی مقبولیت  بڑھ کر 56فی صد ہوگئی تھی۔

لوگوں کی مایوسی کا سبب زیادہ تر معاشی صورتِ حال ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تشویس میں یہ اضافہ امریکی معیشت کی بحالی کی رفتار میں کمی کے باعث آیا ہے،  جِس میں پیٹرول کی قیمتوں  میں اضافہ، مکانوں کی قدر میں کمی  اور بے روزگاری میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جائزے سے پتا چلتا ہے کہ 59 سے 40فی صد امریکی،  صدر کی معاشی پالیسیوں کو ناپسند کرتے ہیں۔ تقریبا 10میں سے نو امریکیوں کا کہنا ہے کہ معیشت  کی حالت خراب ہے، جب کہ 57 کا کہنا ہے کہ بحالی کا کام ابھی شروع ہی نہیں ہوا، اور 66فی صد کا کہنا ہے کہ امریکہ غلط سمت چل رہا ہے۔

اِس مایوس کن منظر نامے کے باوجود، جائزے سے پتا چلا ہے کہ اگر 2012 کے صدارتی انتخابات  آج ہوتے ہیں تو مسٹر اوباما  ریپبلیکن پارٹی کے مخالف امیدوار کو آسانی سے شکست دے دیں گے۔

جائزے سیظاہر ہوتا ہے کہ میساچیوسٹس کے سابق گورنر مِٹ رومنی اور اوباما کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوسکتا ہے، جو کہ حمایت کیلحاظ سے ری پبلیکن امیدواروں میں سب سے آگے ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here