انگلینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی

Posted by on Jul 08, 2012 | Comments Off on انگلینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی

چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے اپنے روایتی حریف آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

یہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں انگلینڈ کی لگاتار نویں فتح ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

اس فتح کے نتیجے میں انگلینڈ کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو مقررہ پچاس اوور میں مہمان ٹیم نو وکٹ کے نقصان پر دو سو رنز ہی بنا سکی۔

آسٹریلوی اننگز میں ڈیوڈ ہسی اور کپتان مائیکل کلارک کے علاوہ کوئی بھی بلے باز انگلش فاسٹ بولرز کو جم کر نہ کھیل سکا۔ ہسی نے تہتر گیندوں پر ستّر رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ کلارک نے تینتالیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹیون فن چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ٹم بریسنن اور جیمز اینڈرسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ نے مقررہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ انگلش بلے بازوں ایئن بیل اور جوناتھن ٹراٹ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔ بیل نے نو چوکوں کی مدد سے انہتر جبکہ ٹراٹ نے چار چوکوں کی مدد سے چونسٹھ رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے لیے میککے کے علاوہ کوئی بھی بولر وکٹ نہ لے سکا۔

اس سیریز میں لارڈز کے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے پندرہ رنز جبکہ اوول میں چھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ تیسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here