انڈوں کے خول کے فن پارے

Posted by on Jun 12, 2012 | Comments Off on انڈوں کے خول کے فن پارے

ٹینا کیناپل ایک  ایسی  ہی خاتون  ہیں  جو انڈے کے چھلکوں کو تراشنے کے فن کی ماہر ہیں۔

انڈوں کے خول کی تراش خراش ایک آسان کام نہیں۔ یہ کام صرف ماہر ہاتھ ہی کر سکتے ہیں ، ٹینا  کو یہ کام جنونکی حد تک پسند ہے۔

ٹینا کے پاس تین سو سے زائد مختلف ڈیزائنز ہیں۔ لیکن ڈیزائن کوئی بھی ہو، ذرا سی بے احتیاطی تراش کے دوران  انڈے کے خول کو توڑنے کا باعث بن سکتی ہے۔

تراش مکمل ہونے کے بعد انڈوں کے خول کو صاف کیا جاتا ہے۔ پہلے انہیں گرم پانی میں اور اس کے بعد بلیچ میں ڈالا جاتا ہے۔ان کا کہناہے کہ بلیچ انڈے میں موجود تمام مواد ختم کرکے اسے جراثیم سے پاک کر دیتا ہے۔

واشنگٹن کے مضافات میں واقع  ایک آرٹ گیلری میں ٹینا کے بنائے ہوئے انڈوں کے بہت سے خول رکھے گئے ہیں۔ جن کی قیمت تیس سے چار سو ڈالر کے درمیان ہے۔

ٹینا ایک سال کے دوران  تقریبا سولہ سو سے زائد انڈوں کو تراش کرانہیں مختلف خوبصورت اشکال دیتی ہیں۔ وہ اپنے کام کے لیے مختلف پرندوں کے  انڈے کے خول استعمال کرتی ہیں۔ مگر شتر مرغ کا نہیں کیونکہ ان کا کہناہےکہ اس کا خول بہت سخت ہوتا ہے۔

انڈے کے خول کو کوئی بھی شکل دینے کا پہلا مرحلہ کاغذ پر بنے ہوئے ڈیزائن کو اس خول پر چپکانا ہے۔ کاغذ لگانے سے خول ٹوٹنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here