انٹرنیٹ پر پابندیاں سخت ہوسکتی ہیں۔ ایرک شمٹ چیئرمین گوگل

Posted by on Jun 29, 2011 | Comments Off on انٹرنیٹ پر پابندیاں سخت ہوسکتی ہیں۔ ایرک شمٹ چیئرمین گوگل

مقبول ویب سائٹ گوگل کے چیئرمین ایرک شمٹ نے کہا ہے کہ عرب ممالک میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد چند ممالک انٹرنیٹ کے آزادانہ استعمال پر مزید پابندیاں لگا سکتے ہیں۔
انھوں نے یہ آئرلینڈ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ چند حکومتیں ٹیلی ویژن نشریات کی طرح انٹرنیٹ کو بھی کنٹرول کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انھیں اس بات کا بھی ڈر ہے کہ ان کے ساتھیوں کو حراست میں نہ لے لیا جائے یا ان کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔
واضح رہے کہ عرب ممالک میں حکومت مخالف مظاہروں میں انٹرنیٹ کا بہت استعمال ہوا تھا۔
مظاہرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کے ذریعے لوگوں کو اکٹھا کیا تھا اور میڈیا پر سخت پابندیوں کے باوجود انٹرنیٹ کی مدد سے بیرونِ ملک اور ملک کے اندر رابطے قائم کیے۔
مسٹر شمٹ نے کہا کہ حکومتوں کا انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندیاں لگانے کا مسئلہ آئندہ دنوں میں مزید بگڑ جائے گا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسے جیسے ٹیکنالوجی مزید پھیلے گی اور لوگ انٹرنیٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال اپنی اپنی زبانوں میں کرنے لگیں گے ویسے ویسے یہ مسئلہ بھی ٹی وی کے مسئلے کی طرح بن جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا اگر آپ ان سارے ممالک میں ٹی وی دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ رہنما اور دیگرحکمران نشریات کو اپنی مرضی سے نشر کر رہے ہیں تاکہ عوام کو وہی دکھایا جائے جس سے وہ حقیقت سے دور رہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here