انسانی سمگلروں کے خلاف آپریشن، آٹھ گرفتار

Posted by on Jul 08, 2012 | Comments Off on انسانی سمگلروں کے خلاف آپریشن، آٹھ گرفتار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہرگوادر میں انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث آٹھ افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔

یہ کارروائی گذشتہ روز تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان اٹھارہ افراد کی ہلاکت کے بعد کی گئی ہے جو غیر قانونی طور پر ایران جا رہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی سی گوادر نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں وہ شخص بھی شامل ہے جن کی سرپرستی میں ہلاک ہونے والے اٹھارہ افراد ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

گوادر کی انتظامیہ نے سنیچر کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے اور آخری اطلاعات تک آٹھ انسانی اسمگلر گرفتار ہوئے تھے۔

ان کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام مقامی باشندے ہیں جو کافی عرصے سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر سہیل الرحمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر دوستین دشتی کی سربراہی میں لیویز اور پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے سنیچر کی صبح سے ہی گوادر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کیا جو رات گئے تک جاری تھا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق تربت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو اس واقعہ سے متعلق رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تربت کے واقعہ کے بعد ایران اور پاکستان کے سرحدی راستوں کی سخت ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مزید گرفتاریاں عمل میں آئیں گی۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here