انجلینا سراجیوو کی اعزازی شہری بن گئیں

Posted by on Jul 10, 2012 | Comments Off on انجلینا سراجیوو کی اعزازی شہری بن گئیں

بوسنیا میں جاری فلمی میلے میں ہالی وڈ اداکارہ اور ہدایت کارہ انجلینا جولی کو بوسنیا کی جنگ کے بارے میں فلم بنانے پر سراجیوو کا اعزازی شہری بنایا گیا ہے۔

انجلینا کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ’ان دا لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی‘ انیس سو بانوے سے انیس سو پچانوے تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران ایک بوسنیائی مسلم خاتون اور بوسنیائی سرب مرد کی محبت کی داستان ہے۔

اعزازی شہری بننے کے بعد آبدیدہ انجلینا نے کہا کہ ’یہ میرے لیے بہت ہی خاص ہے۔ میرا دل اس شہر میں ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم بنانے کا تجربہ ان کے لیے زندگی بدل دینے والا تجربہ ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے یہاں جو وقت گزارا اور بوسنیا میں میں جن لوگوں سے ملی انہوں نے مجھے ہمیشہ کے لیے بدل دیا ہے‘۔

انجلینا کو سراجیوو کی اعزازی شہریت سراجیوو کینٹن کے وزیراعظم نے پیش کی۔

ہالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میں بیان نہیں کر سکتی کہ میرے لیے سراجیوو کا اعزازی شہری بننا کیا معنی رکھتا ہے۔ یہ شہر میرے دل کے بہت ہی قریب ہے‘۔

انجلینا جولی سراجیوو فلمی میلے میں بوسنیا میں نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی آئی ہیں۔

یہ فلمی میلہ بوسنیا میں جنگ کے زمانے میں ہی شروع ہوگیا تھا اور اب اس کا شمار یورپ کے بڑے فلمی میلوں میں ہوتا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here