امریکی کانگریس کا اوباماانتظامیہ کی قیادت کوانکار

Posted by on Jun 25, 2011 | Comments Off on امریکی کانگریس کا اوباماانتظامیہ کی قیادت کوانکار

امریکی کانگریس نے براک اوباما انتظامیہ کو نیٹو کی قیادت میں لیبیا میں آپریشن جاری رکھنے کی اجازت دینے والے بل کو منظور نہیں کیا۔
تاہم کانگریس نے ایک اور بل جس میں اس آپریشن کے فنڈز میں کمی کرنے کی تجویز دی گئی تھی اس کو منظور نہیں کیا۔
حالیہ ہفتوں میں لیبیا میں جاری معمر قذافی کے خلاف آپریشن کو کانگریس میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
کانگریس میں صدر براک اوباما کے مخالفین کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے جاری کارروائی کو کانگریس سے منظوری کی ضرورت ہے۔ تاہم صدر اوباما کا کہنا ہے کہ چونکہ امریکی افواج صرف نیٹو کی مدد کر رہا ہے اس لیے کانگریس سے منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈیموکریٹک کماعت کے سٹینی ہوئر نے کانگریس میں کہا لیبیا کے خلاف کارروائی سے اچانک امریکی فوجیوں کی واپسی سے معمر قذافی کا حوصلہ بلند ہو گا۔ اور لیبیا میں شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہو گا۔ میں درخواست کرتا ہوں کہ اس مشترکہ کوشش کو ناکام نہ ہونے دیا جائے اور انسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
کانگریس میں پیش کیے جانے والے بل میں کانگریس سے درخواست کی گئی تھی کہ لیبیا میں ایک سال کے لیے محدود آپریشن کی منظوری دی جائے۔
ایک اور بل میں کہا گیا تھا کہ لیبیا میں قذافی کی فوجوں کے خلاف ڈرون اور ہوائی حملوں کے لیے مختص کی گئی رقم میں کمی کی جائے۔ تاہم اس بل کو نامنظور کیا گیا۔
امریکی آئین کے مطابق صرف کانگریس ہی اعلانِ جنگ کرسکتی ہے اور اگر صدر ملک کی فوج مسلح تصادم میں حصہ لینے کے لیے بھیجتا ہے تو اس کی منظوری بھی کانگریس دے گی بشرطیکہ یہ جنگ نوے روز سے زیادہ ہو۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here