امریکی وزیر خارجہ کا امریکی امدادیوں کو غزہ جانے سے باز رہنے کا مشورہ

Posted by on Jun 25, 2011 | Comments Off on امریکی وزیر خارجہ کا امریکی امدادیوں کو غزہ جانے سے باز رہنے کا مشورہ

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ  فلسطین کے حامی رضاکاروں کی جانب سے اسرائیل کی غزہ  کے خلاف سمندری ناکہ بندی کو دوبارہ چیلنج کرنے کے منصوبے کی مخالفت کرتی ہیں۔ہلری کلنٹن نے جمعرات کے روز کہا کہ مجوزہ امدادی بحری بیڑہ  غزہ کے رہائشی فلسطینیوں   کو معاونت  فراہم کرنے  کے لیے “نہ ضروری ہے اور نہ ہی  کارآمد ہے” بلکہ ان کے بقول اس سے صرف کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا  تھا کہ  اسرائیلیوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور ان کے بقول اسرائیلی پانیوں میں داخل ہونے والے سمندری جہاز  اسرائیلیوں کو اشتعال  دلانے کا سبب بنیں گے۔انہوں نے یاد دلایا کہ اسرائیل کی جانب سے رواں ہفتے ہی اقوامِ متحدہ کے منصوبوں کے تحت غزہ کے علاقے میں 1200 گھروں اور 18 اسکولوں کی تعمیر کے لیے سامان  علاقے میں لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 36 امریکی شہریوں پر مشتمل ایک گروپ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بحری ناکہ بندی کو چیلنج کرنے کے لیے ایک امریکی پرچم بردار بحری جہاز پر غزہ جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ ترکی کی بھی کئی تنظیمیں آئندہ  چند روز کے دوران سمندری راستے سے غزہ جانے کا اعلان  کرچکی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے رواں ہفتے کے آغاز پر غزہ جانے والے امریکیوں کو اپنے ارادے سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ  غزہ کا ساحل “خطرناک ” ہے اور اسرائیل اس سے قبل بھی سمندری راستے سے غزہ جانے کی کئی کوششیں کو ناکام بنا چکا ہے۔گزشتہ برس اسرائیلی کمانڈوز نے اسرائیلی ناکہ بندی  توڑ کر غزہ جانے کی کوشش کرنے والے امدادی بیڑے میں شامل ایک  ترک جہاز پر کارروائی کرکے ایک امریکی شہری سمیت 9 ترک باشندوں  کو  ہلاک کردیا تھا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here