امریکی میزائل حملے 10 ہلاک

Posted by on Jun 15, 2011 | Comments Off on امریکی میزائل حملے 10 ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں بدھ کو مبینہ امریکی جاسوس طیاروں سے کیے گئے میزائل حملے میں کم ازکم 10 مشتبہ شدت پسندہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام اور قبائلی ذرائع کے مطابق ان میزائلوں کا ہدف مرکزی قصبے وانا کے قریب مشتبہ شدت پسندوں کا ایک ٹھکانہ اور ایک گاڑی تھی۔ باور کیا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق جنگجو کمانڈر مولوی نذیر سے ہے۔

جنوبی وزیرستان پاکستانی طالبان کا ایک مضبوط گڑھ تھا اور دو سال قبل پاکستانی فوج نے یہاں ان کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کی تھیں۔ لیکن شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے اکا دکا واقعات اب بھی پیش آتے رہتے ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں جنوبی وزیرستان میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں القاعدہ کے ایک اہم کمانڈر الیاس کشمیری کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ پاکستانی حکام نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم امریکی حکام کی طرف سے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here