امریکی معافی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے

Posted by on Jun 30, 2012 | Comments Off on امریکی معافی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے

وزیرِ دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی میں نیٹو کی مہلک فضائی کارروائی پر پاکستان امریکہ سے معافی کے اپنے مطالبے پر اب بھی قائم ہے۔

اسلام آباد میں جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

’’نیٹو رسد کی ترسیل (پر پابندی) سے متعلق فیصلہ پاکستانی عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا۔‘‘

وزیر دفاع نوید قمر

سلالہ حملہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات میں غیر معمولی تناؤ کا بھی باعث بنا، اور مبصرین کا خیال ہے کہ اس کشیدگی کے باعث خطے میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

لیکن نوید قمر نے جمعہ کو اس تاثر کو رد کیا کہ پاکستان کے اقدامات کا مقصد افغان اور اتحادی افواج کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

  نومبر 2011ء میں پاک افغان سرحد کے قریب سلالہ چوکی پر ہونے والے حملے میں 24 پاکستانی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے، جس پر پاکستان نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور نیٹو کے ساتھ اشتراک عمل کی شرائط پر نظرِ ثانی کا فیصلہ کیا اور افغانستان میں اتحادی افواج کے لیے اپنے زمینی راستوں کے ذریعے رسد کی ترسیل پر پابندی لگا دی، جو سات ماہ گزرنے کے باوجود برقرار ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے عالمی برادری کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here