امریکی سفارتخانے میں ہم جنس پرستوں کے اجتماع۔ علما کا احتجاج

Posted by on Jul 04, 2011 | Comments Off on امریکی سفارتخانے میں ہم جنس پرستوں کے اجتماع۔ علما کا احتجاج

پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ہم جنس پرستوں کے اجتماع کی مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ کے مطابق چھبیس جون کو امریکی سفیر نے ہم جنس پرستوں کو سفارتخانے مدعو کیا اور ان کو ان کے حقوق کی یقین دہانی کرائی۔
سفارتخانے کے بیان کے مطابق اس اجتماع میں تقریبا 75 افراد نے شرکت کی جن میں سفارتخانے کا عملہ، امریکی فوجی، سفارتکار، پاکستان میں فارن افیئرز ایجنسیوں میں ہم جنس پرست اور ہم جنس پرستوں کے پاکستان چیپٹر کے رہنما شامل تھے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں امریکی سفارتخانے میں ہونے والے اس اجتماع کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق علما نے کہا کہ امریکی حکمرانوں نے اسلام اور پاکستان کے ساتھ دشمنی کی تمام حدوں کو پار کر دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سفاتخانے کی طرف سے ہم جنس پرستوں کے اجتماع کا اہتمام کرنا، ڈرون اور میزائل حملوں سے بھی برا فیصلہ تھا۔
بیان میں حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس اجتماع کا نوٹس لے اور جن افراد نے اس میں شرکت کی ہے ان کو گرفتار کر کے حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here