امریکہ کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔

Posted by on Jul 04, 2011 | Comments Off on امریکہ کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔

امریکہ کے وزیر دفاع  رابرٹ گیٹس نے  اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔صدر بش اور صدر اوباما کے دومختلف سیاسی ادوار  میں  چار سال تک امریکہ کے وزیر دفاع رہنیو الے رابرٹ گیٹس نے گذشتہ روز اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔  انہوں نے عراق اور افغانستان کی جنگوں کے دوران چار سال تک امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کی اور ایک ایسے وقت میں اپنے عہدے سے رخصت ہو ئے  ہیں ، جب امریکی فوج کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ رابرٹ گیٹس نے امریکی محکمہ دفاع کی قیادت 2006 میں صدر جارج بش کیدور میں   ایک ایسے وقت پر سنبھالی تھی ، جب عراق جنگ انتہائی اہم  مرحلے میں تھی ۔بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ چار سال تک دو مختلف حکومتوں میں اپنے عہدے پر برقرار رہنا    رابرٹ گیٹس کے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کام  کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے ۔
صدر بش کا ان کے بارے میں کہناہے کہ وہ ایک دیانتدار، صاف گو اور بہترین فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، وہ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک کو محفوظ رکھنے کا چیلنج کسی بھی سیاسی وابستگی  سے بالاتر ہے ۔واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک ہیریٹیج فاونڈیشن کے جیمز کیرافانو کہتے ہیں کہ رابرٹ گیٹس اس لئے کامیاب رہے کہ وہ وہی کرتے تھے، جو ان کے باس ان سے چاہتے تھے  ۔کیرافانو کا کہناہے کہ لوگ اکثر حیران ہوتے ہیں کہ کیسے یہ شخص صدر بش اور صدر اوباما دونوں کے ساتھ کام کرتا رہا ہے ،جن کے انداز صدارت ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں ۔ ان کی خارجہ پالیسی میں مماثلت ضرور ہے ، لیکن اس کاتاثر ایک دوسرے سے بالکل مختلف  قائم کیا گیا ہے  ۔ پھر بھی  گیٹس دونوں صدور کے لئے مناسب انتخاب ثابت ہوئے ۔رابرٹ گیٹس نے عراق میں امریکی فوج کی تعداد میں اضافے  کے مرحلے کی نگرانی کی ، جس نے تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ کا رخ بدلنے  اور امریکی جنگی دستوں کی عراق سے واپسی کا راستہ ہموار کیا  تھا ۔افغانستان میں بھی  فوج کی اضافی تعداد  بھیجنے کا عمل اور اب اس میں کمی  کا اعلان رابرٹ گیٹس کی نگرانی اور مشاورت میں کیا گیا ہے۔ عراق اور افغانستان  میں امریکی موجودگی کے مستقبل کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہ بھی کی جا سکے ، تو بھی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گیٹس نے اپنے فوجیوں کی حفاظت ، سلامتی اور بہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے ۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here