امریکہ میں ریل اور ٹرالر میں تصادم، دو ہلاک

Posted by on Jun 25, 2011 | Comments Off on امریکہ میں ریل اور ٹرالر میں تصادم، دو ہلاک

حکام نے بتایا ہے کہ امریکہ کی مغربی ریاست نیواڈا میں ریل اور ٹرالر کے حادثے میں کم ازکم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ریل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ریاست نیواڈا کے ایک دیہات علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریکٹر ٹرالر نے ریل گاڑی کو ایک طرف سے ٹکر ماری۔ اس تصادم نے شدید آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق یہ ٹرین شکاگو سے کیلیفورنیا جارہی تھی اور اس پر 204 مسافر اور عملے کے 14 افراد سوار تھے۔امریکی تحقیقاتی عہدیداروں کے مطابق حادثے کے محرکات اور اسباب جاننے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ٹریکٹر ڈرائیور کا سابقہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ ریلوے کراسنگ پر انتباہی روشنیاں صحیح کام کررہی تھیں یا نہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here