امریکہ اور روس انتہائی گہرے اور پائیدار تعلقات کے امیدوار

Posted by on Jun 29, 2011 | Comments Off on امریکہ اور روس انتہائی گہرے اور پائیدار تعلقات کے امیدوار

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور روس نے انتہائی گہرے اور پروان چڑھتے ہوئے (دوطرفہ) تعلقات استور کرنے کا پختہ ارادہ کیا ہوا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی اتار طاس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ایک انتہائی پیچیدہ دنیا میں دونوں ملکوں کے پاس ایسی قیادت فراہم کرنے کا موقع موجود ہے جس کا پچھلی نسلیں تصور بھی نہیں کر سکتی تھیں۔انھوں نے کہا کہ امریکہ اور روس کا اگلا قدم ہر سطح پر اعتماد سازی اور ہم آہنگی کا فروغ ہونا چاہیئے۔ہلری کلنٹن نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما اور ان کے روسی ہم منصب دمتری مدویدف دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی روابط کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں۔ان کے بقول دونوں ملکوں نے ہتھیاروں کی تخفیف، ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام، افغانستان، انسداد منشیات اور دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کر لی ہیں۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here