’الزام تراشی کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا‘

Posted by on Jul 05, 2012 | Comments Off on ’الزام تراشی کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا‘

پاکستان اور بھارت نے انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور بھارت کا مشترکہ دشمن ہے جس کا دونوں ممالک کو سامنا ہے۔

دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر جمعرات کو نئی دہلی میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ان کے بھارتی ہم منصب رانجن متھائی نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بات چیت میں اعتماد سازی کے لیے اقدامات اور امن مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

’’ہم اگر ایک دوسرے کے خلاف اس طریقے سے الزام تراشی کریں گے تو اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور ہم کسی نتیجے پر شاید نا پہنچ سکیں۔‘‘

جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ انھوں نے بھارتی ہم منصب سے کہا ہے کہ مکمل شواہد فراہم کیے جائیں تاکہ اس بارے میں تحقیقات کی جا سکیں۔ انھوں نے ایک بار پھر ممبئی حملوں کی مشترکہ تحقیقات کی پیش کش کو بھی دہرایا۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ رانجن متھائی نے کہا کہ ممبئی حملوں میں کردار ادا کرنے والے ابو جندال کے حوالے سے بھی پاکستان کو شواہد فراہم کر دیے گئے ہیں۔

بھارتی خارجہ سیکرٹری نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی پر بھی اتفاق ہوا۔

سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات میں اعتماد سازی سے متعلق اقدامات، تنازع کشمیر اور دوطرفہ عوامی رابطوں کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

2008ء بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد دوطرفہ تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے لیکن 2011ء کے اوائل میں دوطرفہ امن مذاکرات کا عمل بحال ہونے کے بعد تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here