افغان شدت پسندوں کا پاکستانی حدود میں حملہ

Posted by on Jul 12, 2012 | Comments Off on افغان شدت پسندوں کا پاکستانی حدود میں حملہ

اکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک مرتبہ پھر افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں نے پاکستان کی حدود میں حملہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس حملے کہ جواب میں کی گئی کارروائی کہ نتیجے میں چھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی کے ذرائع کے مطابق نامعلوم شدت پسندوں نے افغانستان کی جانب سے باجوڑ ایجنسی کے علاقے کٹ کوٹ میں داخل ہو کر پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔

 کوٹ کا علاقہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئے ماموند میں شامل ہے۔ ذرائع نے فورسز کے اہلکاروں یا کسی اور کی ہلاکت کا ذکر نہیں کیا ہے۔

قاری عمر کے مطابق اس کے بارے میں مزید تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی۔

دریں اثناء اپنے آپ کو تحریک طالبان کے ایک کمانڈر مولوی فقیر کا ترجمان ظاہر کرنے والے شخص قاری عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئے ماموند اور ماموند کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملے کیے ہیں جن میں جانی نقصان ہوا ہے۔

اسی طرح اپر دیر میں بھی افغانستان کی جانب سے حملے ہوئے ہیں جن میں اطلاعات کے مطابق دونوں جانب سے جانی نقصان ہوئے ہیں۔

کچھ عرصہ سے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سوموار کے روز ماموند کے اسی علاقے میں افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here