افغانستان میں خود کش کار بم دھماکہ، 60 ہلاک

Posted by on Jun 26, 2011 | Comments Off on افغانستان میں خود کش کار بم دھماکہ، 60 ہلاک

حکام نے بتایا ہے کہ مشرقی افغانستان میں ہفتہ کو ہونے والے ایک طاقتور خودکش کار بم دھماکے میں کم ازکم 60 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔حملے کا ہدف صوبہ لوگر کے ضلع ازرا میں ایک ہسپتال کے تھا۔ زخمیوں میں عورتیں، بچے، ہسپتال کیعملے کے ارکان کیعلاوہ مریض اور ان کے تیماردار بھی شامل ہیں۔طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہسپتالوں کو نشانہ نہیں بناتے۔دریں اثنا حکام نے بتایا ہے کہ شمالی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک پولیس افسر سمیت دس افراد ہلاک اور 24زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ جمعہ کی رات دیر گئے صوبہ قندوز کے ضلع خان باغ کے ایک بازار میں کھڑی سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔
افغانستان میں عسکریت پسند وں کی طرف سے حالیہ مہینوں میں پولیس اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here