حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی افغانستان میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے 11افراد ہلاک ہوگئے۔
صوبہ زابل کے ضلع شامل زئی میں یہ واقعہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرائی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور چار عورتیں بھی شامل ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ افغان مہاجرین تھے جو پاکستان سے واپس آرہے تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے یہ مرنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
شدت پسند سڑک میں بم نصب کرکے اتحادی اور افغان سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں لیکن اکثر یہ عام شہریوں کی ہلاکت کا باعث بھی بنتے ہیں۔
افغانستان میںبم دھماکے میں عورتوں اور بچوں سمیت11ہلاک
Posted by lalkar on Jul 02, 2011 | Comments Off on افغانستان میںبم دھماکے میں عورتوں اور بچوں سمیت11ہلاک