افریقی یونین کے اجلاس میںے لیبیا میں جاری لڑائی ختم کرنے کے لیے ایک حکمت عملی پر اتفاق

Posted by on Jul 02, 2011 | Comments Off on افریقی یونین کے اجلاس میںے لیبیا میں جاری لڑائی ختم کرنے کے لیے ایک حکمت عملی پر اتفاق

افریقی ممالک کے رہنماں نے لیبیا میں جاری لڑائی ختم کرنے کے لیے ایک حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے لیکن مستقبل میں لیبیائی لیڈر معمر قذافی کے کردار کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔استوائی گنی میں ہونے والے افریقی یونین کے اجلاس میں لیبیائی حکومت اور باغیوں سے جنگ بندی اورجمہوری انتخابات

کے لیے کہا گیا ہے۔
لیکن ان تجاویز میں مسٹر قذافی سے اقتدار چھوڑنے کے لیے کچھ نہیں کہا گیا ہے ، جو کہ لیبیائی باغیوں کا اولین مطالبہ ہے۔افریقی رہنماں نے لیبیائی حکومت اور باغیوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی پیش کش بھی کی ہے۔ اس پیش کش پر فوری طور پر فریقین کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔افریقی یونین کا دورروزہ اجلاس جمعہ کو ختم ہوا جس میں مسٹر قذافی اور باغیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت ہے۔افریقی رہنما ں نے اس موقع پر لیبیائی رہنما اور ان کے بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر عالمی عدالت پر تنقید کی ۔ علاوہ ازیں سرکاری فوجوں پر نیٹو کے فضائی حملوں کو بھی ہدف تنقید بنا یا گیا

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here