اعصام لندن اولمپکس میں شرکت سے محروم

Posted by on Jun 27, 2012 | Comments Off on اعصام لندن اولمپکس میں شرکت سے محروم

پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کی جانب سے وائلڈ کارڈ نہ ملنے کی وجہ سے لندن اولمپکس مقابلوں میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

عالمی ٹینس فیڈریشن کے مطابق لندن اولمپکس میں ڈبلز مقابلوں میں شرکت کے لیے آٹھ کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ جاری کیا گیا ہے تاہم اعصام کا نام اس فہرست میں نہیں ہے۔

بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن نے منگل کو دو ہزار بارہ کے اولمپکس میں لان ٹینس کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری کی ہے۔

ٹینس کی عالمی درجہ بندی کے ابتدائی دس کھلاڑیوں کی اولمپکس میں شرکت یقینی ہوتی ہے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں کی شمولیت کا انحصار وائلڈ کارڈز پر ہوتا ہے۔

اعصام الحق نے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کی وجہ سے ڈبلز مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں شامل ہونے کا موقع گنوا دیا تھا اور اب اولمپکس میں ان کی شرکت کی آخری امید وائلڈ کارڈ تھی جو انہیں نہیں مل سکا۔

اعصام الحق کا عالمی مقابلوں میں شرکت کا خواب تو ادھورا رہ گیا تاہم فرنچ اوپن میں اعصام کے جوڑی دار ہالینڈ کے جان جولین راجر اپنے ہم وطن رابن ہاس کے ہمراہ اولمپکس میں حصہ لیں گے۔

یہی نہیں بلکہ اعصام کے سابق ساتھی روہن بوپنا بھی اولمپکس میں ٹینس کے ڈبلز مقابلوں میں حصہ لینے والے چار بھارتی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

بھارت کی ہی خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا وائلڈ کارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور وہ رشمی چکرورتی کے ہمراہ بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

لندن اولمپکس میں ٹینس کے مقابلے ومبلڈن میں کھیلے جائیں گے اور اس مرتبہ ان مقابلوں میں صفِ اول کے کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

ٹینس اور اولمپکس

عالمی ٹینس فیڈریشن کے صدر فرانچیسکو رکی بیٹی کا کہنا ہے کہ وہ انیس سو اٹھاسی میں ٹینس کی اولمپکس میں واپسی کے بعد پہلی بار ان مقابلوں میں بہترین کھلاڑیوں کو صف آراء ہوتا دیکھ کر بہت خوش ہیں۔

اولمپکس مقابلوں میں لان ٹینس کے کھیل کو پہلی مرتبہ 1896 میں شامل کیا گیا تاہم انیس سو چوبیس کے پیرس اولمپکس کے بعد سے انیس سو چوراسی تک یہ کھیل اولمپکس کا حصہ نہیں رہا۔

انیس سو چوراسی کے لاس اینجلس اولمپکس میں یہ نمائشی طور پر حصہ بنا لیکن انیس سو اٹھاسی کے سیول اولمپکس سے یہ مستقل ان کھیلوں کا حصہ ہے۔

اولمپکس مقابلوں میں لان ٹینس کے کھیل کو پہلی مرتبہ 1896 میں شامل کیا گیا تاہم انیس سو چوبیس کے پیرس اولمپکس کے بعد سے انیس سو چوراسی تک یہ کھیل اولمپکس کا حصہ نہیں رہا۔ انیس سو چوراسی کے لاس اینجلس اولمپکس میں یہ نمائشی طور پر حصہ بنا لیکن انیس سو اٹھاسی کے سیول اولمپکس سے یہ مستقل ان کھیلوں کا حصہ ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here