اعصام اور جولین فرنچ اوپن سے باہر

Posted by on Jun 08, 2012 | Comments Off on اعصام اور جولین فرنچ اوپن سے باہر

فرنچ اوپن میں پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کے ساتھی جولین راجر کا سفر سیمی فائنل میں تمام ہو گیا ہے جبکہ ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپتی کی بھارتی جوڑی نے مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں نے ایک ساتھ کھیلتے ہوئے کوئی گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ اس سےپہلے یہ دو ہزار نو میں آسٹریلین اوپن کے فاتح بنے تھے۔

ثانیہ اور مہیش کی جوڑی کا یہ دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے

یہ ثانیہ مرزا کے کیریئر کا بھی دوسرا جبکہ مہیش بھوپتی کے لیے بارہواں گرینڈ سلام ٹائٹل ہے جن میں سات مکس ڈبلز ٹائٹل شامل ہیں۔

امریکی کھلاڑیوں باب اور مائیک برائن نے یہ سیٹ سات چھ سے جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن اور ٹاپ سیڈ میکس نرنی اور ڈینیئل نیسٹر کی جوڑی سے ہوگا۔

ادھر مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ساتویں سیڈ بھارتی جوڑی مہیش بھوپتی اور ثانیہ مرزا نے میکسیکو کے سانتیاگو گونزالز اور پولینڈ کی کلاڈیا اکناکک پر مشتمل جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here