اسلام آباد میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کا امریکی منصوبہ

Posted by on Jul 17, 2012 | Comments Off on اسلام آباد میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کا امریکی منصوبہ

پاکستان کے دارالحکومت میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے امریکہ نے ایک نئے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت شہر میں 187 ٹیوب ویلز پر پرانے واٹر پمپس کو زیادہ اچھی کارکردگی والے پمپس سے تبدیل کیا جائے گا۔

’’نئے پمپس پرانوں کی نسبت نصف بجلی صرف کریں گے جس سے دو میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی اور (اس مد میں) سی ڈی اے کے اخراجات آدھے ہو جائیں گے۔‘‘

امریکہ کی مالی معاونت سے تبدیل کیے گئے پہلے واٹر پمپ کی افتتاحی تقریب منگل کو اسلام آباد کے مرکزی فاطمہ جناح پارک میں منعقد ہوئی جس میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ’یو ایس اے آئی ڈی‘ کے کنٹری ڈائریکٹر جوناتھن کونلی اور مقامی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سی ڈی اے‘ کے چیئرمین فرخند اقبال نے بھی شرکت کی۔
جوناتھن کونلی نے شرکاء کو بتایا کہ نئے پمپس کی تنصیب سے ناصرف پانی کی فراہمی کے نظام میں بہتری آئے گی بلکہ بجلی کے استعمال میں کمی سے سی ڈی اے کے اخراجات بھی کم ہوگا۔

محتاط اندازوں کے مطابق دو میگاواٹ بجلی 45 ہزار گھروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔

نئے بہتر کارکردگی والے واٹر پمپس کے ماڈل

​​
اس وقت اسلام آباد بھر میں 187 ٹیوب ویل پمپس ہیں جس میں سے صرف 132 کام کر رہے ہیں، زیر استعمال پمپس کی کارکردگی کی شرح 30 فیصد سے بھی کم ہے جب کہ نئے پمپس کی کاکردگی دوگنی ہے۔

’’آج اسلام آباد کے اُن علاقوں میں پانی کا مسئلہ ہے جہاں ٹیوب ویلز کا پانی جا رہا ہے … دو بڑی رکاوٹیں ہیں – پمپس 20 سال پرانے ہونے کی وجہ سے ان کی کاکردگی اچھی نہیں ہے دوسرا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی فراہمی کم ہے۔‘‘

منصوبے کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی ڈی اے کے چیئرمین فرخند اقبال نے کہا کہ زیر زمین پانی کی سطح میں بتدریج کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث اُن کے ادارے کو شہر کی مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی کو وافر مقدار میں پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اُنھوں نے بتایا کہ سی ڈی اے واٹر پمپس کو چلانے کے لیے شمسی توانائی کے متبادل منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے۔

مزید برآں جوناتھن کونلی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر واٹر پمپس کی تبدیلی کا آغاز اسلام آباد سے کیا گیا ہے لیکن مستقبل میں اس نوعیت کے منصوبے پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی شروع کیے جائیں گے۔
’’یہ (منصوبہ) پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں اضافے اور اس کی ترسیل کے عمل میں ضیاع کو کم کرنے کے بڑے پروگرام کا حصہ ہے۔‘‘
فرخند اقبال نے کہا کہ یو ایس اے آئی ڈی کی مالی معاونت سے شروع کیے گئے منصوبے کا ایک اور مقصد ملک کو درپیش توانائی کے بحران سے نمٹنے میں حصہ ڈالنا بھی ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here