اداکارہ مشیل کا برما میں داخلہ ممنوع

Posted by on Jul 01, 2011 | Comments Off on اداکارہ مشیل کا برما میں داخلہ ممنوع

برما کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی پر بنائی جانے والی فلم میں ان کا کردار نبھانے والی اداکارہ کو برما میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
جیمز بونڈ سیریز کی سابق اداکارہ مشیل یوہ نے منگل کو برما میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں ہوائی اڈے پر ہی روک کر انہیں واپس بھیج دیا گیا۔
ایک اہلکار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ مشیل یوہ کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے اور وہ برما میں داخل نہیں ہوسکتیں۔
مشیل یوہ اس سے قبل دسمبر میں برما جا چکی ہیں۔ اس وقت انہوں نے نوبل امن ایوارڈ یافتہ آنگ سان سوچی سے ملاقات بھی کی تھی۔
سرکاری اہلکار نے کہا وہ میانمار (برما) میں داخل ہونے کا موقع ضائع کرچکی ہیں اور اب وہ دوبارہ یہاں نہیں آ سکتیں۔ انہیں رنگون کے بین الاقوامی ائرپورٹ پر اترنے کے بعد پہلی پرواز سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔
مشیل یوہ، آنگ سان سوچی کے بیٹے کم ایرس کے ساتھ سفر بھی کر چی ہیں۔ ایرس کو گزشتہ ماہ اپنی ماں کی سالگرہ پر برما جانے کی اجازت دی گئی تھی.
مشیل یوہ اس سے پہلے پئرس براسنن کے ساتھ جیمز بانڈ سیریز کی فلم، ٹومارو نیور ڈائیز میں چینی جاسوس کا کردار ادا کر چکی ہیں۔سوچی پر بنائی جانے والی فلم دی لیڈی اسی سال ریلیز ہوگی۔ اس کے ہدایت کار لیوک بیسن ہیں۔
اس فلم میں ملائیشیا کی اڑتالیس سالہ اداکارہ مشیل یوہ برما میں حزبِ اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی کا کردار ادا کررہی ہیں۔
برما کی فوجی حکومت نے گزشتہ بیس برس میں سے پندرہ سال سوچی کو نظر بند رکھا۔
برما میں پچھلے سال نومبر میں بیس سال بعد انتخابات ہوئے۔ انتخابات کے انعقاد کے ایک ہفتے بعد سوچی کو رہا کیا گیا۔
مشیل یوہ اس سے پہلے پئرس براسنن کے ساتھ جیمز بانڈ سیریز کی فلم، ٹومارو نیور ڈائیز میں چینی جاسوس کا کردار ادا کر چکی ہیں۔
مبصرین آنگ سان سوچی پر بننے والی فلم کی تفصیلات اب تک سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم اداکارہ پر برما میں داخلے پر پابندی سے منفی تاثر پیدا ہوا ہے اور اس طرح اس فلم میں شائقین کی دلچسپی کم نہیں ہوگی۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here