اب چمکے گا مادھوری کے نام کا ستارہ

Posted by on Jun 19, 2012 | Comments Off on اب چمکے گا مادھوری کے نام کا ستارہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت جو اپنی انوکھی مسکراہٹ کے لیے جانی جاتی ہیں اب ان کی چمک آسمان میں بھی نظر آئے گی۔

پینتالیس سالہ اداکارہ اس انوکھے تحفے سے کافی خوش ہیں اور انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ’میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں انہوں نے ایک تارا میرے نام کر دیا ہے۔‘

مادھوری دکشت کے مداحوں نے اورین نامی کہکشاں کے ایک تارے کا نام مادھوری دکشت رکھا دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار شاہد کپور کے مداحوں نے بھی اورین نامی کہکشاں میں موجود ایک ستارے کو ان کے نام سے منسوب کیا ہے۔

شاہد کپور کو ان کے یوم پیدائش پر رواں سال فروری میں یہ تحفہ دیا گیا تھا۔

اس سے قبل نیویارک میں قائم انٹرنیشنل جیوٹراپیکل سوسائٹی نام کے ادارے نے چاند کے ایک گڑھے کو معروف اداکار شاہ رخ خان کا نام دیا تھا۔

“میں اپنے فینز کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں انھوں نے ایک تارا میرے نام کر دیا ہے”

مادھوری دکشت

مادھوری دکشت نے’سٹار فاؤنڈیشن‘ نام کے ادارے کے ذریعے دی گئی سند کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شائع کی ہے۔

اس سند میں یہ درج ہے کہ ایک تارا ان کے نام کیا گیا ہے۔

امریکہ میں قائم اس ادارے کے مطابق وہ ان تاروں کو نام دینے کا کام کر رہے ہیں۔ جو شخص کسی کے نام کوئی تارا کرنا چاہتا ہے وہ ان سے وہ تارا خرید سکتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق سب سے کم دام کا تارا چالیس ڈالر کا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی ویب سائٹ پر ان ہزاروں لوگوں کی فہرست بھی موجود ہے جنہوں نے کوئی تارا خریدا ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here