’آئی ایس آئی، اختیارات میں ترامیم کی تجویز ‘

Posted by on Jul 10, 2012 | Comments Off on ’آئی ایس آئی، اختیارات میں ترامیم کی تجویز ‘

پاکستانی ایوان بالا سینیٹ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے اختیارات اور فرائض منصبی میں ترامیم تجویز کرنے والا مسودہ قانون انہیں موصول ہو گیا ہے جسے باری آنے پر ایوان کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

سینیٹ آف پاکستان کے شعبہ قانون کی افسر ربیعہ انور نے بی بی سی کے استفسار پر بتایا کہ پیپلز پارٹی کے سینٹیر فرحت اللہ بابر کی جانب سے آئی ایس آئی کے فرائض منصبی، اختیارات اور قواعد و ضوابط میں ترمیم کا بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی ارکان کی جانب سے جمع کروائے جانے والے قانونی مسودے قرعہ اندازی کے بعد اپنی باری پر ایوان میں پیش کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مسودہ قانون نجی رکن کی حیثیت سے جمع کروایا گیا ہے لہذٰا اسے اپنی باری آنے پر ہی ایوان بالا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

بی بی سی کے نامہ نگار آصف فاروقی کے مطابق سینیٹ کے قانونی شعبے کی افسر نے اس بل کی تفصیلات نہیں بتائیں اور سینیٹر فرحت اللہ بابر بھی اس بل کے مندرجات کی تفصیل بتانے کے لیے دستیاب نہیں ہو سکے۔

ادارہ وزیراعظم کے ماتحت

مسودے میں کہا گیا ہے کہ ملک کا یہ اعلیٰ ترین انٹیلی جنس ادارہ وزیراعظم کے ماتحت ہو اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اس کے اہلکاروں کو پچیس سال قید تک سزا دینے کا قانون بنایا جائے۔اس ایجنسی کے اہلکاروں کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کی تفتیش کے لیے محتسب کا ادارہ بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اس مبینہ مسودے کے مطابق پارلیمان کی ایک خصوصی کمیٹی کو آئی ایس آئی کے اخراجات، انتظامی امور اور پالیسی سازی کے معاملات کی جانچ پڑتال کا اختیار دینے کی تجویز ہے۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ ملک کا یہ اعلیٰ ترین انٹیلی جنس ادارہ وزیراعظم کے ماتحت ہو اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اس کے اہلکاروں کو پچیس سال قید تک سزا دینے کا قانون بنایا جائے۔

انگریزی اخبار ڈان کے مطابق، جس نے دعویٰ ہے کیا کہ اس کے پاس اس مسودے کی نقل موجود ہے، اس ترمیمی بل میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ آئی ایس آئی کو دہشت گردی میں ملوث مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا اختیار دیا جائے جس کی مدت ایک ماہ ہو اور اسے زیادہ سے زیادہ تین ماہ تک توسیع دی جا سکے۔

اس ایجنسی کے اہلکاروں کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کی تفتیش کے لیے محتسب کا ادارہ بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Advertisement

Subscription

You can subscribe by e-mail to receive news updates and breaking stories.

————————Important———————–

Enter Analytics/Stat Tracking Code Here